Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 11

Thread: حیرت انگیز مقامات جو روزانہ غائب ہوجاتے ہ®

  1. #1
    Join Date
    Aug 2015
    Location
    N/A
    Posts
    566
    Rep Power
    104

    Default حیرت انگیز مقامات جو روزانہ غائب ہوجاتے ہ®




    حیرت انگیز مقامات جو روزانہ غائب ہوجاتے ہیں



    ہماری یہ دنیا عجیب و غریب٬ دلچسپ اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے اور شوقین افراد ان مقامات کو دیکھنے کے لیے سفر بھی کرتے ہیں- لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں جو سمندر سے ملحقہ ہیں یا سمندر کے درمیان سے گزرتے ہیں اور پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے روزانہ کچھ وقت کے لیے زیرِ آب چلے جاتے ہیں اور قابلِ استعمال نہیں رہتے- ہم اپنے آج کے اس آرٹیکل میں چند ایسے ہی مقامات کا ذکر کر رہے ہیں جو روزانہ کچھ وقت کے لیے ڈوب جاتے ہیں- ان مقامات میں ایسی سڑکیں بھی شامل ہیں جو مختلف سیاحتی مقامات تک رسائی ممکن بناتی ہیں لیکن پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ان مقامات تک سیاحوں کا پہنچنا ناممکن ہوتا ہے-





    357cc3585c79e67918d0ff0264a5a1edx479x300x58.png

  2. #2
    Join Date
    Aug 2015
    Location
    N/A
    Posts
    566
    Rep Power
    104

    Default





    یہ فرانس کی ایک منفرد لیکن انتہائی خطرناک سڑک ہے جو Burnёf نامی مقام کو Noirmoutier جزیرے سے جوڑتی ہے- لیکن دن میں دو مرتبہ یہ سڑک اس وقت غائب ہوجاتی ہے جب یہاں پانی کی سطح بلند ہوجاتی ہے- 2.58 میل طویل یہ سڑک اس وقت 13 فٹ تک زیرِ آب چلی جاتی ہے- فرانس کے لوگ اس سڑک کا استعمال اس دن میں دو مرتبہ صرف چند گھنٹوں کے لیے کرتے ہیں وہ بھی انتہائی احتیاط کے ساتھ-




  3. #3
    Join Date
    Aug 2015
    Location
    N/A
    Posts
    566
    Rep Power
    104

    Default




    بھارت میں واقع اس Stambheshwar Mahadev نامی مندر کا نظارہ صرف اس وقت کیا جاسکتا ہے جب یہاں پانی کی سطح کم ہوتی ہے- یہ مندر بھارت کے شہر گجرات کے علاقے Kavi Kamboi میں سمندر کے انتہائی قریب واقع ہے- اور ہندو صرف اس مندر میں اسی وقت اپنی مذہبی رسومات ادا کرتی ہیں جب سمندر کے پانی کی سطح کم ہوتی ہے-یہ مندر 150 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں-





  4. #4
    Join Date
    Aug 2015
    Location
    N/A
    Posts
    566
    Rep Power
    104

    Default




    The island castle
    اس محل تک رسائی بھی اسی صورت ممکن ہوتی ہے جب اس کے اردگرد موجود پانی کی سطح کم ہوتی ہے- یہ محل فرانس کے علاقے Mont Saint Michel میں واقع ہے- یہ ایک مشہور محل ہے جسے برطانوی دور کے 116 سالوں کے دوران جنگ کے زمانے میں بھی نہیں گرایا گیا-





  5. #5
    Join Date
    Aug 2015
    Location
    N/A
    Posts
    566
    Rep Power
    104

    Default




    Barra ایک 23 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا اسکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل پر واقع جزیرہ ہے جو کہ اپنا ائیر پورٹ بھی رکھتا ہے- اس ائیرپورٹ پر 3 رن وے ہیں جن پر روزانہ جہاز اترتے ہیں- لیکن یہ رن وے بھی اس وقت ڈوب جاتے ہیں جب اس سمندر کے پانی کی سطح بلند ہوجاتی ہے- اسی لیے یہاں جہازوں کے اترنے کا شیڈیول بھی انہی اوقات کا طے کیا جاتا ہے جب پانی کی سطح کم ہوتی ہے-




  6. #6
    Join Date
    Aug 2015
    Location
    N/A
    Posts
    566
    Rep Power
    104

    Default


    The tidal island
    St. Michael's Mount برطانیہ کا ایک مشہور مقام اور چھوٹا سا چٹانی جزیرہ ہے- یہ جزیرہ ایک تاریخی چرچ اور محل کے مالک ہے- متعدد سیاح اس جزیرے کی سیر کو آتے ہیں لیکن یہاں تک رسائی بھی صرف اسی صورت ممکن ہے جب پانی کی سطح کم ہو- پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں اس جزیرے تک جانے کے لیے بنایا جانے والا راستہ ڈوب جاتا ہے- تاریخ سے محبت رکھنے والے اس محل کی سیر سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ اس محل میں کئی قسم کے قدیم ہتھیار اور اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے-





  7. #7
    Join Date
    Aug 2015
    Location
    N/A
    Posts
    566
    Rep Power
    104

    Default



    The Manjuyod White Sandbar
    یہ خوبصورت مقام سمندر کی سطح بلند ہونے کی صورت میں مکمل طور پر غائب ہوجاتا ہے- یہ Negros Oriental کا ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے- اس مقام تک رسائی Negros Oriental کے شہر Bais کے South Bais Bay میں واقع Capiņahan Wharf سے 15 منٹ کی کشتی کی سواری کے ذریعے کی جاتی ہے- جب یہاں پانی کی سطج کم ہوتی ہے تو خوبصورت سفید ریت اور اسٹار فش آپ کا استقبال کرتی ہے اور پانی کی سطح بلند ہوتی ہے تو بھی نظارہ دلچسپ ہوتا ہے اور اس وقت چاروں طرف صرف نیلا شفاف پانی دکھائی دیتا ہے







  8. #8
    Join Date
    Aug 2015
    Location
    N/A
    Posts
    566
    Rep Power
    104

    Default




    گھوڑوں کے یہ مجسمے دریائے تھیمز کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ان کا نظارہ صرف اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب یہاں پانی کی سطح کم ہو جبکہ اس مقام پر پانی کی سطح اس حد تک بلند ہوتی ہے کہ یہ مجسمے اپنے سوار سمیت زیرِ آب چلے جاتے ہیں- اور وہ بھی ایسے کہ جیسے یہاں کچھ تھا ہی نہیں- یہ خوبصورت مجسمے Jason deCaires Taylor نے تخلیق کیے تھے-




  9. #9
    Join Date
    Nov 2015
    Location
    Pakistan
    Age
    34
    Posts
    165
    Rep Power
    19

    Default

    nice information.. good

  10. #10
    Join Date
    Jul 2008
    Posts
    29
    Rep Power
    13

    Default

    Awsome. . . Thanks for sharing this wonderful information

Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •