Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 15

Thread: !!!!!! اردو فنڈا پر اردو لکھنا سیکھیں

  1. #1
    God Father's Avatar
    God Father is offline Ŧђз ₤σяđ Ŏf άяк σμℓş
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    In άяк σμℓş
    Posts
    15,617
    Thanks
    38,201
    Thanked 19,771 Times in 7,111 Posts
    Time Online
    2 Weeks 6 Days 18 Hours 5 Minutes 53 Seconds
    Avg. Time Online
    15 Minutes 58 Seconds
    Rep Power
    4472

    Cool !!!!!! اردو فنڈا پر اردو لکھنا سیکھیں

    !! ************************************************ علیکم
    دوستو! کیا حال احوال ہیں آپ کے؟۔ امید کرتا ہوں بلکل خیریت سے ہوں گے۔

    دوستو!میں کچھ عرصے سے دیکھ رہا ہوں کہ یہاں پر کچھ دوستوں کو اُردو کی بورڈ انسٹال کرنے اور اُردو لکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اس مقصد کے لئے کچھ دوست فورم پر اُردو پیڈ کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن وہاں لکھ کر پہلے کاپی کرنا اور پھر کسی جگہ پیسٹ کرنا ایک مستقل وقت مانگنے والا کام ہے۔ اپنے پیارے ممبرز کے لئے خوشخبری لے کر آیا ہوں کہ اس تھریڈ میں ہم سب مل کر اُردو لینگوئج انسٹال کرنا، اور اردو فونٹس انسٹال کرنا، فونیٹک کی بورڈ انسٹال کرنا۔ فونیٹک کی بورڈ کا استعمال سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رکھئے کہ میں ایکس پی میں یہ طریقہ کار تفصیل سے شئیر کرنے کی کوشش کروں گا۔ ونڈوز سیون میں صرف تین میں سے دوسرا اور تیسرا سٹیپ اپلائے ہوگا۔
    اُردو لکھنے کے لئے کیا کیا درکار ہوتا ہے؟
    دوستو! کمپیوٹر میں اُردو لکھنے کے لئے ہمیں تین چیزیں درکار ہوتی ہیں۔
    نمبر ایک:۔
    سب سے پہلی چیز جو ہمیں درکار ہوتی ہے وہ ہے ونڈوز میں اردو کو ایکٹی ویٹ کرنا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی درکار ہوتی ہے۔ لیکن دوستو! گھبرائیے نہیں۔ میں آپ کو ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کے بغیر ہی اردو انسٹال کرنا سکھا دوں گا۔
    نمبر دو:۔
    کمپیوٹر میں اردو ایکٹی ویٹ ہونے کے بعد اگرچہ آپ اُردو اپنے کمپیوٹر پر لکھ سکتے ہیں، لیکن فونیٹک کی بورڈ انسٹال کئے بغیر یہ کام بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ فونیٹک کی بورڈ ہی آپ کے لئے یہ آسانی پیدا کرتا ہے کہ آپ الف لکھنے کے لئے اے، ب لکھنے کے لئے بی، س لکھنے کے لئے سی اور اسی طرح ہر لفظ کی ادائیگی یا بولنے کی آواز کے حساب سے کیز پریس کرسکتے ہیں۔ اسی لئے اردو کا فونیٹک کی بورڈ دوسری اہم چیز ہے اُردو لکھنے کے لئے، جس کی بدولت ہمیں اردو کا کی بورڈ لے آؤٹ الگ سے یاد رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
    نمبر تین:۔
    کسی بھی فورم، کسی بھی بلاگ، کسی بھی ویب سائٹ پر اُردو پڑھنے کے لئے ہمیں چند اہم فونٹس درکار ہوتے ہیں۔ ورنہ کبھی کبھار ہمیں کسی جگہ پر کسی کے بھی لکھے ہوئے اُردو کے الفاظ ٹوٹے پھوٹے سے دکھائی دینا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ہمیں کچھ اردو فونٹس درکار ہوتے ہیں۔
    اُردو انسٹال کرنے دے دو طریقے ہیں۔ ایک پاک اردو انسٹالر سے ایک ہی سٹیپ میں اردو انسٹال کرنا۔ اور دوسرا طریقہ ہے اپنی پسند کی چیزیں انسٹال کرنا۔ اور ہر سٹیپ خود پرفارم کرنا
    پاک اُردو انسٹالر کیا ہے؟
    دوستو! پاک اُردو انسٹالر کے نام سے ایک ایسا پروگرام بنایا گیا ہے ، جس کی مدد سے آپ ایک ہی ڈاؤنلوڈ اور انسٹالیشن کے ذریعے اوپر بتائے گئے تینوں کام یا تینوں سٹیپس با آسانی انجام دے سکتے ہیں۔ بس آپ درج ذیل لنک سے فائل ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کریں۔ تینوں کام خود بخود ہو جائیں گے۔
    پاک اُردو انسٹالر حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
    پاک اردو انسٹالر انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں۔
    پاک اردو انسٹالر کے بغیر ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ
    دوستو! آئیں سیکھتے ہیں کہ پاک اُردو انسٹالر کے بغیر ہم کس طرح کمپیوٹر میں اُردو لکھ سکتے ہیں۔
    سب سے پہلا کام (ونڈوز میں اُردو ایکٹو کرنا)۔
    دوستو! پہلے ہم لوگوں کو اپنی ونڈوز ایکس پی میں اُردو انسٹال کرنے کے لئے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالنا ضروری ہوتا تھا۔ کیونکہ کمپلیکس لینگویجز ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کے بغیر انسٹال نہیں ہو سکتی تھیں۔ مگر دوستو! اب آپ کو ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کی بلکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ بس آپ نیچے دئے گئے لنک سے کمپلیکس لینگوئج پیک ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ اُردو خود بخود آپ کے کمپیوٹر میں ایکٹو ہو جائے گی۔
    اُردو کمپلیکس لینگوئج پیک ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
    دوسرا کام (اُردو کا فونیٹک کی بورڈ انسٹال کرنا)۔
    دوستو! انٹرنیٹ پر اُردو کے بہت سارے فونیٹک کی بورڈز دستیاب ہیں۔ جن میں سے کرلِپ والوں کا کی بورڈ اور پاک سائن کی بورڈ زیادہ مشہور ہیں۔ مگر میں ہمیشہ پاک سائن کی بورڈ کو ترجیح دیتا ہوں۔
    اُس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اردو فورمز پر بہت سے دوست ان پیج سافٹ وئیر کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ اور پاک سائن کی بورڈ کی کیز کمبی نیشنز ننانوے فیصد وہی والی ہیں جو ان پیج میں ہوتی ہیں۔ تو آپ کو پاک سائن کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔
    پاک سائن کی بورڈ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجئے
    کی بورڈ کو ڈاؤن لوڈ کرتے وقت یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ نے کی بورڈ اپنے کمپیوٹر میں کسی ایسی جگہ پر محفوظ کرنا ہے جہاں سے بعد میں مل بھی سکے۔
    ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ جگہ پر جا کر پاک سائن کی بورڈ فائل پر رائیٹ کلک کر کے ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اس کے بعد ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کو اوپن کرکے اُس میں موجود
    Setup
    فائل کو اوپن کرکے کی بورڈ انسٹال کر لیں۔

    اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن کے بعد ونڈوز ایکس پی میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جاتی ہے اور
    ٹاسک بار پرلینگوئج بار نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ آپ سکرین شاٹ میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

    اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہو گیا ہے۔ جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا
    Alt+Shift
    دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اُس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئی بٹن دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا
    Alt+Shift
    دبائیں جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔
    مائکرو سافٹ ورڈ اور چند دوسرے پروگرامز وغیرہ میں اُردو لکھتے وقت کرسر کا سٹائل بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ اور کرسر کا اوپر والا حصہ دائیں سے بائیں سمت کی طرف کو بلنک کرتا ہے۔ جس سے بھی اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ اُردو لکھ رہے ہیں۔

    اگر فونیٹک (پاک سائن) کی بورڈ ایکٹو نہ ہو تو؟
    دوستو! کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ ہم فونیٹک کی بورڈ انسٹال تو کر لیتے ہیں۔ لیکن آلٹ پلس شفٹ دبانے کے باوجود وہ ایکٹو نہیں ہو پاتا۔ ہوتا در اصل یوں ہے کہ یا تو اردو کے اندر فونیٹک کی بورڈ ایڈ نہیں ہوا ہوتا۔ یا پھر ونڈوز کا عام اردو والا کی بورڈ بھی ساتھ ہی انسٹال ہوا ہوتا ہے۔ اگر پاک سائن کی بورڈ ایڈ نہیں ہوا ہوتا تو ہمیں ہر صورت اس کو ایڈ کرنا ہوتا ہے۔ اور ونڈوز کے ڈیفالٹ کی بورڈ لے آؤٹ کو ریموو کرنا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لئے سٹارٹ مینیو سے کنٹرول پینل میں جا کر ریجنل اینڈ لینگوئج آپشنز کا انتخاب کریں۔ پھر وہاں سے دوسری ٹیب یعنی لینگوئجز ٹیب کا انتخاب کریں۔ اور پھر ڈیٹیلز پر کلک کریں۔

    اب جو نئی سکرین آپ کے سامنے نمودار ہوگی، اُمید ہے کہ آپ کو وہاں پر پاک سائن کی بورڈ لکھا ہوا دکھائی دے رہا ہوگا۔

    لیکن بالفرض سکرین شاٹ کی طرح کا منظر دکھائی نہ دے رہا ہو تو آپ دائیں جانب ایڈ یا ریموو کی آپشن پر کلک کر کے پاک سائن کی بورڈ ایڈ یا ونڈوز کا ڈیفالٹ کی بورڈ ریموو کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر فونیٹک کی بورڈ کی غیر موجودگی کی صورت میں ہم پاک سائن کی بورڈ ایڈ پر کلک کر کے یوں ایڈ کریں گے۔
    ۔
    تیسرا اور حتمی کام (فونٹس کو انسٹال کرنا)۔
    فونٹس کا حصول (افادیت اور لنکس)۔
    دوستو! آپ کے کمپیوٹر میں اُردو فونٹس کا انسٹال ہونا از حد ضروری ہے۔ تاکہ آپ کو کسی ویب سائٹ، بلاگ یا فورم پر بھی کسی کی اُردو ٹوٹی پھوٹی دکھائی نہ دے۔ اگر آپ صرف اسی مقصد کے لئے صرف چند ضروری فانٹس انسٹال کرنا چاہیں تو آپ نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں
    چند ضروری فانٹس یہاں سے حاصل کریں (سائز تقریباً آٹھ ایم بی)۔
    میرا مشورہ
    لیکن دوستو! اس تھریڈ میں ، میں آپ کو الگ سے ایک ستر فونٹس کی فائل دوں گا۔ جن میں ایک فانٹ کرلپ کا نفیس نستعلیق ، ایک بی بی سی والوں کا اردو رسخ ایشیا ٹائپ اور ارسٹھ فانٹس ان پیج اُردو والے ہیں، جن میں خوبصورت جمیل نستعلیق فونٹ بھی شامل ہے۔ دوستو! اوپر والے ضروری فانٹس کی بجائے میرا مشورہ ہے کہ آپ اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کریں۔ اس کا سائز اگرچہ اوپر والے ضروری فانٹس کی فائل سے کچھ زیادہ ہے۔ لیکن پھر بھی بہت زیادہ نہیں۔ یعنی ضروری فانٹس کے آٹھ ایم بی کی بجائے اس کا سائز تقریباً بائیس ایم بی کے قریب ہے۔
    ان پیج فانٹس + نفیس اردو نسخ فانٹ + اردو نسخ ایشیا ٹائپ فانٹ یہاں سے حاصل کریں

    فونٹس انسٹال کرنے کا طریقہ
    دوستو! اوپر دئے گئے فونٹس کے دونوں لنکس میں سے اپنی مرضی کے لنک والے فانٹس ڈاؤنلوڈ کر لیجئے۔ (میں دوسرے لنک کو ترجیح دوں گا)۔
    اس کے بعد کمپریس فائل کو ایکسٹریکٹ کیجئے۔ اور تمام فولڈر کو کاپی کر لیجئے۔
    اب کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں پر
    Fonts
    کے فولڈر میں فونٹس کو پیسٹ کر دیں۔ یوں تمام پیسٹ کردہ فونٹس ان شاءاللہ انسٹال ہو جائیں گے۔

    ونڈوز سیون میں کیا طریقہ کار ہے؟
    دوستو! ونڈوز سیون میں آپ کو کمپلیکس لینگوئج پیک انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ صرف سٹیپ دو میں دئے گئے فونیٹک کی بورڈ کو ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کیجئے۔
    اور فونٹس کو انسٹال کرنے کے لئے کنٹرول پینل میں جا کے
    Appearance and personalization
    پر کلک کر کے فونٹس کے فولڈر میں ڈاؤنلوڈ کئے گئے فونٹس پیسٹ کر دیجئے۔
    باقی سارا طریقہ کار ونڈوز ایکس پی والا ہی ہے۔
    لیکن پھر بھی اگر کہیں سے سمجھ نہ آئے تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔




    اس کے ساتھ ہی آج کے اس تھریڈ سے مجھے اجازت دیجئے
    اپنے فیڈ بیک سے ضرور آگاہ کیجئے گا
    اور سب سے بڑھ کر اہم بات کہ اپنی قیمتی دعاؤں میں مجھے نام لے کر ضرور یاد رکھئے گا

    شکریہ





  2. The Following 13 Users Say Thank You to God Father For This Useful Post:

    aami88 (19-03-2013), Balkees (19-03-2013), Danish ch (07-11-2015), hot_irfan (03-10-2014), Irfan1397 (19-03-2013), jems_hyd85 (19-03-2013), jutt saab (19-03-2013), kab_do_gi (19-03-2013), saadi khan (19-03-2013), Story-Maker (11-09-2016), suhail502 (03-04-2013), tktk (07-10-2014), zaqi asd (29-04-2015)

  3. #2
    aami88's Avatar
    aami88 is offline Co Administrator
    Join Date
    Jul 2009
    Location
    Lahore, Pakistan, Pakistan
    Posts
    9,949
    Thanks
    41,622
    Thanked 305,867 Times in 10,115 Posts
    Time Online
    3 Weeks 2 Days 43 Minutes 11 Seconds
    Avg. Time Online
    17 Minutes 44 Seconds
    Rep Power
    4003

    Default

    بہت خوبصورت اور معلوماتی تھریڈ بنایا ہے ایاز جی ،اور اتنی تفصیل کے بعد سب لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، شکریہ
    Disclaimer

    All the threads posted by me are not my personal collection.They have been lifted from the internet and posted.
    If any of my threads are illegal or offensive in any way, please inform me and i will remove them.







  4. The Following 6 Users Say Thank You to aami88 For This Useful Post:

    Danish ch (21-11-2015), God Father (19-03-2013), hot_irfan (03-10-2014), jems_hyd85 (19-03-2013), kab_do_gi (19-03-2013), suhail502 (03-04-2013)

  5. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    lahore
    Posts
    5,644
    Thanks
    66,220
    Thanked 103,231 Times in 7,341 Posts
    Time Online
    1 Week 5 Days 13 Hours 23 Minutes 29 Seconds
    Avg. Time Online
    9 Minutes 40 Seconds
    Rep Power
    2474

    Default


    buhat hi acha thread banaya
    welldone
    hats off
    unique nd diffrent thread


    laken sir ek masla a rha hai media fire se kuch bhi download nhe ho rha hai jesy hi download kro 5 10 sec bnd not downloading a jta hai
    ap ziddu par upload kr dain pls ya pher koi hal batain
    shukriya itni achi thread banaya ka

  6. The Following 5 Users Say Thank You to kab_do_gi For This Useful Post:

    aami88 (19-03-2013), God Father (19-03-2013), hot_irfan (03-10-2014), jems_hyd85 (19-03-2013), suhail502 (03-04-2013)

  7. #4
    Balkees's Avatar
    Balkees is offline Aam log
    Join Date
    Dec 2011
    Posts
    31
    Thanks
    665
    Thanked 82 Times in 26 Posts
    Time Online
    1 Day 10 Hours 27 Minutes 48 Seconds
    Avg. Time Online
    1 Minute 6 Seconds
    Rep Power
    10

    Default

    bohat aaala, thx for helping شکریہ

  8. The Following 5 Users Say Thank You to Balkees For This Useful Post:

    God Father (19-03-2013), hot_irfan (03-10-2014), jems_hyd85 (19-03-2013), kab_do_gi (19-03-2013), suhail502 (03-04-2013)

  9. #5
    jems_hyd85's Avatar
    jems_hyd85 is offline ~Prince Of Hyderabad~
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    in your heart
    Posts
    3,039
    Thanks
    42,872
    Thanked 9,182 Times in 2,743 Posts
    Time Online
    2 Weeks 2 Days 20 Hours 13 Minutes 24 Seconds
    Avg. Time Online
    12 Minutes 58 Seconds
    Rep Power
    642

    Default

    bohat he acha or maloomati thread bananey per or hamari help karne per aap ka bohat bohat SHUKRIYA aayaz bhai.......
    .
    .

  10. The Following 4 Users Say Thank You to jems_hyd85 For This Useful Post:

    God Father (19-03-2013), hot_irfan (03-10-2014), kab_do_gi (19-03-2013), suhail502 (03-04-2013)

  11. #6
    Urethra is offline Premium Member
    Join Date
    Mar 2013
    Age
    23
    Posts
    27
    Thanks
    97
    Thanked 124 Times in 24 Posts
    Time Online
    3 Hours 22 Minutes 42 Seconds
    Avg. Time Online
    8 Seconds
    Rep Power
    7

    Default

    شکریہ لیکن یہ سارے کام تو میں کر چکا ہوں مگر ٹائپنگ کے بعد نستعلیق فونٹ سلیکٹ کیسے کرنا ہے؟

  12. The Following 5 Users Say Thank You to Urethra For This Useful Post:

    God Father (20-03-2013), hot_irfan (03-10-2014), jems_hyd85 (21-03-2013), kab_do_gi (20-03-2013), suhail502 (03-04-2013)

  13. #7
    God Father's Avatar
    God Father is offline Ŧђз ₤σяđ Ŏf άяк σμℓş
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    In άяк σμℓş
    Posts
    15,617
    Thanks
    38,201
    Thanked 19,771 Times in 7,111 Posts
    Time Online
    2 Weeks 6 Days 18 Hours 5 Minutes 53 Seconds
    Avg. Time Online
    15 Minutes 58 Seconds
    Rep Power
    4472

    Default

    Dear is k liye ap ko nastaleeq font ko copy kar apne paas save karna ho ga

    ma ne bhi asa hi kiya ha jab bhi koi cheez post karta hon to copy kar k nastaleeq mai hi karta hon










  14. The Following 4 Users Say Thank You to God Father For This Useful Post:

    hot_irfan (03-10-2014), jems_hyd85 (21-03-2013), kab_do_gi (20-03-2013), suhail502 (03-04-2013)

  15. #8
    Wifetalk is offline Aam log
    Join Date
    Mar 2015
    Age
    37
    Posts
    10
    Thanks
    0
    Thanked 2 Times in 2 Posts
    Time Online
    28 Minutes 6 Seconds
    Avg. Time Online
    2 Seconds
    Rep Power
    4

    Default

    Nice Information to start here writing

  16. #9
    Wifetalk is offline Aam log
    Join Date
    Mar 2015
    Age
    37
    Posts
    10
    Thanks
    0
    Thanked 2 Times in 2 Posts
    Time Online
    28 Minutes 6 Seconds
    Avg. Time Online
    2 Seconds
    Rep Power
    4

    Default

    Kia word pad mein likh k idhar paste kia ja sakta hai ?

  17. #10
    Novus is offline Khaas log
    Join Date
    Apr 2015
    Posts
    50
    Thanks
    33
    Thanked 162 Times in 44 Posts
    Time Online
    4 Days 11 Hours 21 Minutes 41 Seconds
    Avg. Time Online
    9 Minutes 34 Seconds
    Rep Power
    174

    Default

    اُردو میں ٹائپنگ تو ایک عرصہ دراز سے کرنا جانتا ہوں ، فانٹ وغیرہ بھی موجود ہیں، لیکن یہ جاننا ہے کہ اس فورم پر میرا ٹائپ شُدہ مواد نستعلیق فانٹ میں کیسے نظر آئےگا؟

Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •