Page 13 of 18 FirstFirst ... 391011121314151617 ... LastLast
Results 121 to 130 of 176

Thread: شعرلکھیں لفظ ہم بتاتے ھیں

  1. #121
    Join Date
    May 2015
    Posts
    1,809
    Rep Power
    1446

    Default

    Quote Originally Posted by Khushi25 View Post
    ہمیشہ کی طرح زبردست
    آپ تو کمال کر دیتے ہیں
    پتہ ہے صرف آپ کی وجہ سے میں شاعری پڑھنے لگی ہوں
    آپ کا کلیکشن اتنا اچھا اور معیاری ہوتا ہے کہ بس مت پوچھیں
    بلکہ بعض اوقات وہ گندی والی شاعری پڑھ کر بھی ہنسی آجاتی ہے
    مگر اس سے قطع نظر آپ کا اور عاصم جی دونوں کا کلیکشن بہت اچھا ہے
    میں اب ضرور فورم پر یہ پیج پڑھتی ہوں
    You guys just awesome

    بہت شکریہ خوشی اس پسندیدگی اور پذیرائی کا کہ آپ کو یہ انتخاب اتنا پسند آتا ہے
    ورنہ
    ہم کہاں کے دانا ہیں

  2. #122
    Join Date
    Oct 2010
    Age
    27
    Posts
    872
    Rep Power
    469

    Default

    Quote Originally Posted by youngheart View Post
    اگلا لفظ میری طرف سے ہے
    ********************
    ارزاں
    ********************



    *~*-*~*-~*-*~*-~*-*~*-*~*-~*-*~*

    متاعِ دل بہت ارزاں ہے کیوں نہیں لیتے
    کہ ایک بوسے پہ سودا ہے اب تو آ ٹھہرا

    *~*-*~*-~*-*~*-~*-*~*-*~*-~*-*~*

    باقی ہے خاک کوئے محبت کی تشنگی
    اپنے لہو کو اور بھی ارزاں کریں گے ہم

    *~*-*~*-~*-*~*-~*-*~*-*~*-~*-*~*

    وہ فریبِ ناز دے کر لے گئے
    کتنی ارزاں دل کی قیمت ہو گئی

    *~*-*~*-~*-*~*-~*-*~*-*~*-~*-*~*

    وہ ارزاں تو کریں جلوؤں کو دیوانے آتے ہیں
    جہاں شمعیں جلا کرتی ہیں پروانے بھی آتے ہیں

    *~*-*~*-~*-*~*-~*-*~*-*~*-~*-*~*




    " نشیمن "

    _____________________________________________
    GEO MAZAY SAY ...

  3. #123
    Join Date
    May 2015
    Posts
    1,809
    Rep Power
    1446

    Default

    بہت خوب
    پرنسس ماہم جلوہ افروز ہوئی ہیں فورم میں - کافی عرصہ بعد
    خوش آمدید

    نشیمن پر اشعار پیش خدمت ہیں

    پہلا تو مشہور زمانہ اقبال کا ہی شعر ہے

    نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر
    تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
    ------------------------------

    نشیمن پر نشیمن اس طرح تعمیر کرتا جا
    کہ بجلی گرتے گرتے آپ خود بیزار ہوجائے

    --------------------------

    باغباں کام ہمیں کیا ہے وہ اجڑے کہ رہے
    جب ہمیں باغ سے نکلے تو نشیمن کیسا

    --------------------------

    نشیمن ہی کے لٹ جانے کا غم ہوتا تو کیا غم تھا
    یہاں تو بیچنے والے نے گلشن بیچ ڈالا ہے

    ----------------------------

    نہ پوچھو مجھ سے لذت خانماں برباد رہنے کی
    نشیمن سینکڑوں میں نے بنا کر پھونک ڈالے ہیں

    ----------------------------

    ہوں وہ برباد کہ قسمت میں نشیمن نہ قفس
    چل دیا چھوڑ کر صیاد تہہ دام مجھے

    -----------------------

    ہے بلندي سے فلک بوس نشيمن ميرا
    ابرِ کہسار ہوں گل پاش ہے دامن ميرا

    -----------------------


    مجھے تھا خوف نشیمن کے پھر اجڑنے کا
    صبا کو اس لئے بھی مہرباں نہ ہونے دیا

    ---------------------------

    اور پھر یہ مشہور زمانہ غزل

    کب میرا نشیمن اہلِ چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں
    غنچے اپنی آوازوں میں بجلی کو پکارا کرتے ہیں

    اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو
    جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں

    جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی اللہ تم اٹھ کے آ نہ سکے
    دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں

    بے وجہ نہ جانے کیوں ضد ہے ان کو شبِ فرقت والوں سے
    وہ رات بڑھا دینے کے لیے گیسو کو سنوارا کرتے ہیں

    پونچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینئ حسن کو بڑھنے دو
    سنتے ہیں‌کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں

    کچھ حسن و عشق میں فرق نہیں، ہے بھی تو فقط رسوائی کا
    تم ہو کہ گوارا کر نہ سکے، ہم ہیں کہ گوارا کرتے ہیں

    تاروں کی بہاروں میں ‌بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو
    پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارہ کرتے ہیں

    -------------------------------------

    جنونِ عشق کی رسمِ عجیب، کیا کہنا,
    میں اُن سے دور، وہ میرے قریب، کیا کہنا

    یہ تیرگئ مسلسل میں ایک وقفۂ نور
    یہ زندگی کا طلسمِ عجیب، کیا کہنا

    جو تم ہو برقِ نشیمن، تو میں نشیمنِ برق
    الجھ پڑے ہیں ہمارے نصیب، کیا کہنا

    ہجومِ رنگ فراواں سہی، مگر پھر بھی
    بہار، نوحۂ صد عندلیب، کیا کہنا

    ہزار قافلۂ زندگی کی تیرہ شبی
    یہ روشنی سی افق کے قریب، کیا کہنا

    لرز گئی تری لو میرے ڈگمگانے سے
    چراغِ گوشۂ کوئے حبیب، کیا کہنا

    مجید امجد



  4. #124
    Join Date
    May 2015
    Posts
    1,809
    Rep Power
    1446

    Default

    اگلا لفظ میرے طرف سے ہے

    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
    گوشہ
    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

  5. #125
    Join Date
    Apr 2015
    Location
    London
    Posts
    818
    Rep Power
    662

    Default

    ہمیشہ کی طرح بہت اچھے
    خاص طور پر کچھ شعر تو بہت ٹچی تھے
    آپ تو باکمال بندے ہیں

  6. #126
    Join Date
    May 2015
    Posts
    1,809
    Rep Power
    1446

    Default

    Quote Originally Posted by Khushi25 View Post
    ہمیشہ کی طرح بہت اچھے
    خاص طور پر کچھ شعر تو بہت ٹچی تھے
    آپ تو باکمال بندے ہیں

    بہت شکریہ پسندیدگی کا
    آپ کچھ مینشن کریں کے کونسے اشعار آپ کو ٹچی لگے ہیں


  7. #127
    Join Date
    Apr 2015
    Location
    London
    Posts
    818
    Rep Power
    662

    Default

    Quote Originally Posted by youngheart View Post

    بہت شکریہ پسندیدگی کا
    آپ کچھ مینشن کریں کے کونسے اشعار آپ کو ٹچی لگے ہیں

    جی وہ جو مشہور زمانہ غزل کے نام سے جو شئیرنگ ہے
    وہ پوری بہت ٹچی ہے۔۔۔۔ اس کے کچھ شعر تو بہت ہی اچھے ہیں
    خاص کر۔۔۔۔
    جاتی ہوئی میت دیکھ کر بھی اللہ تم اُٹھ کر آ نہ سکے
    دو چار قدم تکلیف تو دشمن بھی گوارا کرتے ہیں


    تاروں کی بہاروں میں بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو
    پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کر گزارا کرتے ہیں

  8. #128
    Join Date
    May 2009
    Location
    LAHORE
    Posts
    5,439
    Rep Power
    2651

    Default


    چھپا نہ گوشہ نشینی سے راز دل وحشت
    کہ جانتا ہے زمانہ مرے سخن سے مجھے

    *****************
    ہوا گر عَالم میں ہر سوانجمن آرائی ہے
    اب تو ہم ہیں اور ہمارا گوشہ تنِہائی ہے
    *****************
    اہلِ فن عُزلت گزیں ہیں اہل دل ہیں گوشہ گیر
    اب جو ہیں منبر نشیں اپنی جگہ سب بےنظیر
    نونہالاںِ چمن سے ہیں تمنائیں کثیر
    اپنے دام فکر میں ہم خود ہی رہتے ہیں اسیر
    **************
    زِن
    *************


  9. #129
    Join Date
    Apr 2015
    Location
    London
    Posts
    818
    Rep Power
    662

    Default

    [FONT=Jameel noori nastaleeq [/FONT]

    وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
    اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز ِ دروں
    (علامہ محمد اقبال)


    اچھا اور مشہور شعر ہے۔۔۔۔۔ اس لیے یاد آگیا
    اور میں نے فورا شئیر بھی کر دیا

  10. #130
    Join Date
    May 2015
    Posts
    1,809
    Rep Power
    1446

    Default

    یہ لفظ کیا ہے

    زَن

    یا

    زِن

Page 13 of 18 FirstFirst ... 391011121314151617 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •